سيارہ کے نام
پھپھے کٹنی نے Friday، 16 July 2010 کو شائع کیا.

جناب سيارہ صاحب
آداب
آپ کے سيارہ اور سيارہ پاکستان ميں مماثلت ہے دونوں کی زمين و اصول اچھے مگر باسی واقعی باسی
دو دن کی غير حاضری ميں لبادہ اوڑھے بہت سے لوگ پہچانے گئے تو سوچا آج اس قصے کا اينڈ کر دوں
بی بی سی اردو پر جب ميں نے اپنے اصلی نام سے لکھا تو تبصروں کو خاصی پيذيرائی نہ ملی جبکہ روپ بدلنے پر تو ايک نئی دنيا سامنے آ گئی سيارہ سے ميری واقفيت سيارہ کی پيدائش کے بعد کی ہے
بلاگ بنانے کا مقصد بھی پورا ہو چکا جناب بدتميز صاحب کو ميں ذاتی طور پر جانتا ہوں وہ جيسا باہر سے ہے ويسا اندر سے بھي مگر کچھ پردہ نشين جو نقاب اوڑھے بيٹھے تھے ان کا رويہ ملاحظہ فرمائيں چاليس عورتوں کو بھگتانے والے اور دوسری عورتوں کو کنّڈوم کا مشورہ دينے والوں اور ان کو سننے والوں کو پھپھے کٹنی واہيات لگتا ہے ويری فنی

امريکہ سے نام بدل بدل کر غليظ تبصروں کی تو سمجھ آتی ہے حالانکہ موصوف کو اندازہ نہيں ميں ہوں کون ، يہ سمجھ نہيں آتی کہ اسلام آباد کے بندے کو لاہور جا کر نام بدل کر غليظ تبصرہ بھيجنے کی ضرورت کيوں پيش آئی حالانکہ انہيں اسلام آباد واپس آنا ہی ہے ، اصلی نام سے کر ديتے کيا فرق پڑتا ، عنيقہ ناز کے خلاف تبصرے ميرے بلاگ پر يہ سمجھ کر کئيے گئے کہ جس طرح باقی خواتين عورت دشمنی ميں موقع کا فائدہ اٹھا رہی ہيں ادھر بھی ايسا ہو گا مگر يہ معاملہ دو عورتوں والا نہيں تھا
دو دن کی غير حاضري ميں ُ ماشاء اللہ سبحان اللہ جزاک اللہ ` گروپ نے کھل کر منافقت کی ہر وقت نيکی کی باتيں کرنے والے اس گروپ کو مخالف کی دو درجن اب مٹا دي گئيں وہ پوسٹيں نظر نہ آئيں جس ميں مجھ پر پھبتياں کسی گئيں خير کچھ احسان ايسے ہوتے ہيں جن کے بدلے ميں نظريں چرا جانا ہی کاميابی ہوتی ہے ورنہ مستقبل ميں شديد نقصان کا انديشہ ہوتا ہے ابھی تو پھپھے کٹنی غلط تھی کل جب آپکی عورت کو کسی نے گالی نکالی تو پھر سننے والوں کو خاموش رہنے پر وعيديں سنائی جائيں گی
جو لوگ وعظ کرنے کے عادی نہيں انہوں نے ميری مخالفت کی يا بدتميز کی ، مجھے برا نہيں لگا کيونکہ وہ منافق نہيں ہيں
کچھ بی جمالو خواتين و مرد اردو بلاگنگ کو اپنا ميکہ سمجھتے ہيں مسلسل ہدايات فرماتے ہيں کہ ميں انکی طرح نيک پاکيزہ و صالح بننے کی کوشش کروں ان کے ابا حضور نے ڈومين خريد کر دی ہے ناں مجھے يا سيارہ پر انکی مرضی کا سب کچھ چلے ،سيارہ والوں کو چائيے کہ وہ ان لوگوں سے بلاگی نصاب بنوا ليں بلکہ سيارہ کو انہی چار پانچ خواتين و حضرات کے ليے فکس کر ديں
بہت سے لوگوں نے مجھے ايميل بھيج کر ميري حمايت کي مگر سيارہ پر خاموش رہے يہ بھی بزدلي ہے صرف تين حضرات نے اتنی جرات کی کہ وہ کھل کر بات کر سکيں بہادر خاصے کم پائے جاتے ہيں جی آپ کے پاکستان ميں
الٹی سيدھی جتنی معلومات پتہ تھيں ان کو ميرے پر ذاتی حملوں کے ليے استعمال کيا گيا عورت سمجھ کر کيا کچھ رنگ دکھائے گئے ليکن حوصلہ رکھيں يہ ايک زن آٹے دار وار ہی تھا ، آٹا ادھر مجھے خود ہی گوندھنا پڑتا ہے اب بھنگڑا ٹائم ختم ہو گيا ہے دو تين دن گزر گئے حسب وعدہ نہ اب سيارہ کے دس دس بالغ بچوں کے نابالغ والدين کے ليے بلاگنگ ہو گی اور نہ انکی منافقانہ تحريريں پڑھی جائيں گی نہ تبصرہ اپ ڈيٹ کيا جائے گا

حقيقت پتہ چلنے کے بعد عورت چونکہ صرف عورت کي دشمن تھي ان کا تنکنا تو اب بند ہوا مرد حضرات کو کھلي اجازت ہے ميدان خالی ہے گالياں نکاليں شجرہ نصب ڈھونڈيں دلال کے عہدے پر فائز کريں پاک لوگ گندي ايميل بھيجيں کوئی جوابی کاروائی نہ ہو گی کہ يہ سب پڑھا ہی نہ جائے گا
گاليوں ميں سيارہ کے ايک اور بلاگر کو بھی ياد رکھيے گا جو ميرے ساتھ ہر پوسٹ ميں شامل تھے پھپھے کٹنی دو لوگوں کی کاوش تھی

اب کچھ اچھا اچھا
آخر ميں ميں سب سے پہلے بدتميز صاحب سے معافی کہ بے شک ابتداء انہوں نے کی مگر ُعورت` ہونے کے ناطے ادھر سے جوابي کاروائی نہيں کرنی چائيے تھے بھلا بچوں کے ساتھ بچہ تھوڑا ہی بنا جاتا ہےجن پوسٹ ميں ميں نے آپکے خلاف بولا مٹا ديا جائے گا صرف بدتميز کے خلاف والی باقی نہيں

دوسرے نمبر پر خواتين سے معذرت کہ بلاوجہ مجھ ميں اپنی نند ساس ڈھونڈ کر دل کی ساڑ نکالنے لگيں ابھی حوصلہ نہ ہاريں عنيقہ ابھي ميدان ميں ہے پھر اللہ پاک آپکو موقع فراہم کر دے گا
شرم وحيا کے پيکر مرد حضرات سے بھی پاؤں پکڑ کر معافی کہ ميري وجہ سے بلاگستان جنگستان بنا ہوا تھا ويسے ميں تو دو دن سے غائب ہوں لڑائی تو پھر بھی ختم نہ ہوئی اب پيچھے کون واہيات رہ گيا ہے
سيارہ سے گذارش ہے کہ نابالغوں کی اس لسٹ سے اس بالغ کا نام جلد نکال ديں تاکہ کسی اور مقصد کے ليے استعمال کيا جا سکے
جنہوں نے مجھے محض پھپھے کٹنی کی نظر سے يا صرف بلاگ کی نظر سے پڑھا ان کو آداب
جمعہ کا وقت ہو رہا ہےنيکی کا وعظ کرنے والے خواتين و حضرات وضو بناتے ہوئےساتھ ميں واہيات پھپھے واہيات پھپھے کا ورد جاری رکھيں نماز ميں دوہرا ثواب ملے گا
اللہ حافظ


راجہ گدھ
پھپھے کٹنی نے Friday، 16 July 2010 کو شائع کیا.

پاک شاپنگ سينٹر ميں ايک خاتون نے نئی شاپ کھولی حالانکہ پہلے سی خواتين کی شاپس موجود تھيں مگر ان خواتين ميں اور نئی کھلنے والی ميں يہ فرق تھا کہ پہلے والی خواتين جائے نمازيں بيچتيں تھيں اور نئی والی ميک اپ کا سامان ، شاپنک سينٹر کی پراني شاپس ميں سے کچھ کا [...]

مکمل تحریر پڑھیے »


استعفی
پھپھے کٹنی نے Wednesday، 14 July 2010 کو شائع کیا.

اور بھی کام ہيں زمانے ميں بلاگنگ کے سوا
بلاگ کے تبصرہ جات دو تين دن تک اپ ٹو ڈيٹ کيے جائيں گے اسکے بعد بلاگنگ بھی بند اور صاحبہ بلاگ کا سيارہ وزٹ بھی بند
خوش

مکمل تحریر پڑھیے »


ٹیگز
جانوروں کے حقوق کی تنظيميں
پھپھے کٹنی نے Tuesday، 13 July 2010 کو شائع کیا.

گھر کے سارے افراد تنگ ہيں جھگڑے کی وجہ سے ، جھگڑا يوں ہے کہ گھر کے سامنے روڈ پر ہر دوسرے روز کوئی کتا آ جاتا ہے اور بلاوجہ بھونکنے لگتا ہے کتے کی ظاہری حالت مثلا بھونکنے منہ سے ٹپکتی ليليں و جھاگ سے ابا حضور اندازہ لگاتے ہيں کہ کتے کی نيت [...]

مکمل تحریر پڑھیے »


اردو بلاگستان میں خواتين کی تعداد انتہائی کم کیوں ہے؟
پھپھے کٹنی نے Friday، 9 July 2010 کو شائع کیا.

جہانزيب اشرف کے بلاگ پر يہ سوال عثمان نے اٹھايا ہے
غوطہ لگانے سے معلوم پڑتا ہے کہ نہ صرف خواتين بلاگر کی تعداد کم ہے بلکہ ان کے چنے گئے موضوعات بھی خاصے محدود ہيں نيٹ پر بيٹھی بلاگنگ کرتی پاکستانی خواتين چونکہ ديگر معزز خواتين کی طرح بے عزتی برداشت کرنے يا اپنے اوپر [...]

مکمل تحریر پڑھیے »


ہم ہيں پاکستانی
پھپھے کٹنی نے Wednesday، 7 July 2010 کو شائع کیا.
دودھ کی تاثير
پھپھے کٹنی نے Thursday، 1 July 2010 کو شائع کیا.
اعتراضئيے
پھپھے کٹنی نے Wednesday، 30 June 2010 کو شائع کیا.
جواب دے
پھپھے کٹنی نے Tuesday، 29 June 2010 کو شائع کیا.
کمی کمين
پھپھے کٹنی نے Sunday، 27 June 2010 کو شائع کیا.

جملہ حقوق بحق ”پھپھے کٹنی“ محفوظ ہیں.
ورڈ پریس ” سبز اردو تھیم “ منجانب ایم بلال